کوئٹہ (اولس نیوز ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پارلیمانی سیکرٹری اسفند یار کاکڑ کی سربراہی میں ضلع برشور کے قبائلی عمائدین اور زعماء کے وفد کی ملاقات
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ضلع برشور کے قیام کا نوٹیفکیشن علاقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور عمائدین کے حوالے کیا
قبائلی عمائدین پر مشتمل نمائندہ وفد کا برشور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اظہار تشکر
بلوچستان میں نئے انتظامی ڈویژن اور اضلاع کا قیام عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نئے انتظامی ڈویژن اور اضلاع کے قیام سے دور افتادہ علاقوں میں بسنے والی آبادی کو بنیادی سرکاری خدمات کی فراہمی میں آسانی ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نئے ڈویژن اور اضلاع میں فوری طور پر انتظامی افسران کا تقرر کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بنیادی ڈھانچے سے محروم اضلاع میں پری فیبریکیٹڈ دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا عمل شروع کردیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
صوبے کے دور دراز علاقوں کو انتظامی طور پر مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نئے اضلاع کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عملدرآمد مزید مؤثر ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عوام کو سرکاری دفاتر اور انتظامیہ تک رسائی کے لیے طویل فاصلوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان صوبے کے ہر علاقے کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نئے اضلاع کے قیام سے مقامی سطح پر روزگار اور ترقی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی




