بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات سے جنوب میں تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جب کہ اس کی گہرائی زیرِ زمین 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔




