وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بم دھماکے کے مقام کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف سخت پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ بم دھماکے کے مقام کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں حالیہ بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سے واقعے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی۔

وزیر اعلیٰ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہا اور بہادر جوانوں کو شاباش دی۔ اُنہوں نے کہا:

  • “دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔”
  • “ریاست دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی، بلوچستان میں امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔”

گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، جبکہ صرف گزشتہ دو دنوں میں تقریباً 70 دہشت گرد مارے گئے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

بلوچستان پولیس اور ایف سی کے بہادر جوانوں نے فتنۂ الہندوستان کے دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے، جبکہ اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں