غیر آئینی ترجمانِ حکومت بلوچستان شاہد رند نے وزیر صحت کی ہدایت پر روزنامہ صدائے اولس کوئٹہ کے اشتہارات بند کرا دیے،

کوئٹہ — خصوصی رپورٹ

غیر آئینی طور پر خود کو ترجمان حکومت بلوچستان کہلوانے والے شاہد رند نے وزیر صحت کی ہدایت پر روزنامہ صدائے اولس کوئٹہ کے سرکاری اشتہارات بند کر دیے ہیں، جو کہ نہ صرف میڈیا کے معاشی استحصال کے مترادف ہے بلکہ آئین اور عدالتی فیصلوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہد رند کو اس امر کا ادراک نہیں کہ ان کی اپنی حیثیت بھی قانونی طور پر غیر مستحکم ہے اور ان کے گنے چنے دن رہ گئے ہیں۔ اس کے باوجود وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی مراعات سے مستفید ہو رہے ہیں اور محکمہ اطلاعات کے کمیشن سے بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس نوعیت کی غیر آئینی تقرریوں اور اقدامات کے خلاف واضح فیصلے دے چکی ہے، مگر شاہد رند نہ صرف ان فیصلوں کو نظر انداز کر رہے ہیں بلکہ ان پر عملدرآمد میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

اولس نیوز کے پاس اس پورے معاملے سے متعلق تمام دستاویزی شواہد موجود ہیں، جو مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے تاکہ حقائق کو مسخ نہ کیا جا سکے۔

اولس نیوز کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، محکمہ اطلاعات کو مزید متنازع بنانے سے روکیں اور میڈیا کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کریں۔

یہ معاملہ صرف ایک ادارے یا اخبار کا نہیں بلکہ آئین، قانون کی بالادستی اور آزادیٔ اظہار کا ہے، جس پر خاموشی مستقبل کے لیے خطرناک مثال بن سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں