کوئٹہ (اولس نیوز ) صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد خان دومڑ نے سبی ڈویژن میں محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اندر اپنے بھیجتے اور بھانجے کی تعیناتی کا آرڈر جاری کروا دیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ضامن خان دمڑ ولد عبد اللہ جان دمڑ، جو صوبائی وزیر خوراک کے بھیجتے اور بھانجے ہیں، کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بطور جونیئر کلرک تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرری ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں سرکاری ملازمتیں میرٹ کے بجائے رشتوں کی بنیاد پر بانٹی جا رہی ہیں۔ ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان برسوں سے نوکریوں کے اشتہارات اور ٹیسٹوں کے انتظار میں ہیں، مگر اقتدار کے قریب رہنے والوں کے لیے دروازے بغیر کسی امتحان کے کھل جاتے ہیں۔
جب وزیر خود اپنے بھیجتے اور بھانجے کو نوازنے لگیں تو شفافیت، میرٹ اور اچھی حکمرانی کے تمام دعوے بے معنی ہو جاتے ہیں۔ عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ کیا وزارت عوامی امانت ہے یا چند خاندانوں کی جاگیر؟




