بلدیاتی انتخابات کی بروقت انعقاد کا مطالبہ، الیکشن ملتوی کرنے کی کوششوں کی مذمت — مسلم لیگ (ن)

ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ بلدیاتی انتخابات بروقت کرائے جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ کچھ شکست خوردہ عناصر انتخابی عمل سے پیچھے ہٹ کر فرار کی کوشش کر رہے ہیں، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔
— منجانب: سید عبدالجبار آغا حرمزئی

کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ساتھیوں نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ کی خاموشی کے باعث ضلع کوئٹہ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ عوام اور امیدواروں نے کروڑوں روپے خرچ کر کے انتخابات کی مکمل تیاری کر لی ہے، جبکہ چند شکست خوردہ افراد الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستیں دے رہے ہیں۔ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ انتخابات ہر صورت منعقد کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں