بلوچستان کے نوجوان انجینئرز کو عالمی معیار کی منظم پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان ( اولس نیوز)‌ حکومت بلوچستان اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مابین شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا

چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کی سادہ مگر پروقار تقریب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان زاہد سلیم اور چئیرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل وسیم نذیر نے ایم او یو پر دستخط کئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل وسیم نذیر کی تفصیلی بریفنگ

ٹیکنیکل ہیومن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوان انجینئرز کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، بریفنگ

پروگرام کے تحت فارغ التحصیل انجینئرز کو چھ ماہ کی تربیت اور ماہانہ پچاس ہزار روپے مشاہرہ دیا جائے گا، بریفنگ

تین سو انجینئرز کے پہلے بیچ کی تربیت یکم جنوری 2026 سے شروع ہوگی، بریفنگ

حکومت بلوچستان نوجوان انجینئرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کیلئے بھرپور ادارہ جاتی معاونت فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبے کو جدید مہارتوں سے آراستہ انجینئرز کی اشد ضرورت ہے جو ترقیاتی نظام کو مضبوط بنا سکیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پروگرام نوجوان انجینئرز کیلئے سرکاری شعبے میں عملی تجربے کے نئے مواقع پیدا کرے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

نوجوان انجینئرز کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بہترین تربیتی مواقع فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت صوبے میں انجینئرنگ کے شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پرعزم ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں