کوئٹہ (اولس نیوز)قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن ژڑہ بند کے قریب صورتحال تاحال کشیدہ ہے، جہاں مقامی قبائیل نے بین الاقوامی شاہراہ بند کر رکھی ہے۔ آج صبح مسلح افراد کے حملے میں مقامی پولیس چوکی کے انچارج شہید ہو گئے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامہ اور انتشار پھیل گیا۔
مقامی افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے ملزم فقیر محمد کی گاڑی اور گھر کو آگ لگا دی۔ فورسز کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی ہے، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ڈی پی او قلعہ عبداللہ کے مطابق، جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کو محاصرہ کر لیا گیا ہے، اور سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فقیر محمد 15 مختلف واقعات میں پولیس اور لیویز کی تلاش میں ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے متعلقہ فورسز ہر ممکن کارروائی کر رہی ہیں۔
علاقائی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کی کوشش ہے کہ صورتحال پر قابو پایا جائے اور بین الاقوامی شاہراہ جلد از جلد کھولی جا سکے تاکہ ٹریفک اور آمد و رفت میں آسانی ہو۔
جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے ، ڈی پی او قلعہ عبداللہ
سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے ، ڈی پی او قلعہ عبداللہ
فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے ، ڈی پی او قلعہ عبداللہ




