رشوت لے کر افغان شہری کو رہا کرنے والا ایس ایچ او اور ایس آئی رنگے ہاتھوں گرفتار

خانپور(اولس نیوز)‌ خانپور میں افغان شہری کو مبینہ طور پر 9 لاکھ روپے رشوت کے عوض چھوڑنے کا معاملہ سامنے آنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد رمضان اور ایس آئی محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق الزام انکوائری میں ثابت ہو چکا ہے۔

خانپور میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک افغان شہری کو غیر قانونی طور پر چھوڑنے کے الزام میں ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا محمد رمضان اور سب انسپکٹر محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس انکوائری میں یہ الزام ثابت ہو گیا جس کے بعد ایس ایچ او رانا محمد رمضان کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ نمبر 1918/25 ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہد نذیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمے میں کرپشن و بددیانتی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے دونوں افسران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں