قلعہ عبداللہ میں 600 ایکڑ بھنگ کی غیر قانونی فصل تلف

بلوچستان (اولس نیوز) بلوچستا ن کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک مرتبہ پھر منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 600 ایکڑ پر مشتمل بھنگ کی نئی غیر قانونی فصل تلف کر دی گئی ہے۔ مزید 650 ایکڑ بھنگ کی فصل پر آپریشن جاری ہے

یہ آپریشن ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی (نارتھ) اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں جاری ہے، جس میں بھاری مشینری, ٹریکٹر اور ڈرون کی مدد سے بھنگ کی کاشت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے کہا کہ غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت روکنے کے لیے کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی اس مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا تسلسل برقرار رہنا ضروری ہے۔

ایف سی بلوچستان نارتھ ،سول انتظامیہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے یہ عزم کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی منشیات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور ملک کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں