بلوچستان (اولس نیوز) بلوچستان بار کونسل کے 8 نشستوں پر انتخابات میں پروفیشنل پینل نے 6 اور انڈیپنڈنٹ پینل نے 2 نشستیں جیت لی۔ ہفتے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں منعقد ہوئے ،صوبے کے 8نشستوں پر 37امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا ،انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ پروفیشنل لائزر پینل ،انڈیپنڈنٹ پینل ،ڈیموکریٹک وکلاء پینل ایک دوسرے کے مد مقابل تھیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان بار کونسل انتخابات برائے سال 2025-30ء کے حوالے سے ہفتہ یکم نومبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کے بلڈنگ میں منعقد ہوئے ،اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر وبلوچستان بار کونسل کے چیئرمین عدنان بشارت کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی فہرست بھی جاری کردی ہے جس کے مطابق انتخابات میں 8نشستوں کیلئے 37امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،8نشستوں میں سے 4نشست گروپ ون کوئٹہ زون میں کوئٹہ،قلعہ عبداللہ،چمن، پشین ،نوشکی ،اورچاغی،ایک نشست گروپ ٹو ژوب،لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،زیارت،موسیٰ خیل اور بارکھان ،گروپ تھری میں کیچ،پنجگور،گوادر ،لسبیلہ اور حب ،گروپ چار میں قلات، خضدار،مستونگ ،خاران اور آواران جبکہ گروپ پانچ میں سبی،نصیرآباد، جعفرآباد،اوستہ محمد،جھل مگسی ،کوہلو اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں ،37امیدواروں میں افضل حریفال، اجمل کاکڑ، علی احمد لہڑی، علی احسن بگٹی، بیرسٹر عامر لہڑی،حاجی عطاء اللہ لانگو، خلیل احمد پانیزئی، خوشحال خان کاسی،میرعطاء اللہ لانگو، مدثر ندیم ،محمداکبر شاہ ،محمدعیوض زہری، محمدساجد ترین ،منیراحمد،نادر علی چھلگری،نعمت اللہ اچکزئی ،نجیب اللہ کاکڑ،نصیب اللہ کاسی ،نصیب اللہ ترین ،قاری رحمت اللہ کاکڑ، صابرہ اسلام ،سید اقبال شاہ ،سید منظور شاہ ،سید نذیر احمد آغا، عبدالرحیم کاکڑ،ایاز خان مندوخیل، کمال خان ،صمد خان مندوخیل، صورت خان کھیتران ،عبدالمالک بگٹی ،جاڑین دشتی،قاسم علی گاجیزئی ،حسن علی ساسولی ،خالد محمود مینگل ،ظہوراحمد بلوچ، عنایت مرغزانی ،ممتاز علی بنگلزئی، راحب خان بلیدی اور زبیر علی خان لاشاری شامل ہیں۔ بلوچستان بار کونسل کے 8 نشستوں پر انتخابات میں پروفیشنل پینل نے 6 اور انڈیپنڈنٹ پینل نے 2 نشستیں جیت لی جن میں میر عطاء اللہ لانگو، افضل حریفال ایڈووکیٹ، نجیب اللہ کاکڑ، نادر علی چھلگری، راحب خان بلیدی، جاڑین دشتی، ایاز مندوخیل، محمد خالد کامیاب قرار پائے۔
بلوچستان بار کونسل کے 8 نشستوں پر انتخابات میں پروفیشنل پینل نے 6 اور انڈیپنڈنٹ پینل نے 2 نشستیں جیت لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




