آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ کی جانب سے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم .
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ایف سی پبلک اسکول نوشکی میں ای-کامرس تربیتی مرکز کے پہلے بیچ کی کلاسز مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا .
اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ تھے۔
یہ کورس 15 اپریل سے 29 اکتوبر 2025 تک جاری رہا، جس میں 100 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ انہیں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ خواتین کی خود انحصاری پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ وہ گھروں میں رہ کر باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
اختتامی تقریب میں آئی جی ایف سی نے کامیاب طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،
“نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جدید تعلیم و مہارتوں کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھ رہی ہے۔”
آخر میں والدین، عمائدین اور شرکاء نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے اس اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔




