میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا نادہندگان ہولڈرز و دکانداران کے لیے حتمی نوٹس

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کا نادہندگان ہولڈرز و دکانداران کے لیے حتمی نوٹس

کوئٹہ (پ ر ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر کے پلازوں، ہولڈرز اور دکانداران کو واجب الادا لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار یاد دہانی اور مہلت کے باوجود 01 جولائی 2021ء سے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس سلسلے میں تمام نادہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر اپنی تمام واجبات جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی و مالی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اطلاع آخری انتباہ تصور کی جائے گی، جس کے بعد کسی بھی قسم کی رعایت یا تاخیر قبول نہیں کی جائے گی،تمام قانونی و مالی ذمے داری نادہندگان پر عائد ہوگی،ٹیکسیشن افیسر، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کہا ہے کہ عوامی مفاد میں ادارہ اپنے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کارروائی کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں