سب شاعروں کی طرح بول کر اسمبلی سے نکل جاتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ۔
کوئٹہ(اولس نیوز ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی کااجلاس قوانین کے مطابق چلائیں گے اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتا رہے ۔
بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ایک تو اسمبلی کااجلاس تاخیر سے شروع ہوتا ہے پوائنٹ اف آرڈر پر سب شاعروں کی طرح بول کر اسمبلی سے نکل جاتے ہیں اسمبلی کی ساری کاروائی رہ جاتی ہے ۔
جس پر اسپیکر نے کہا کہ میں آئندہ رول کے مطابق اسمبلی چلاوں گا کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوتارہے۔




