بلوچستان میں غیر قانونی عرب شکاریوں نے رخ کر لیا، منتخب ارکان اسمبلی بلوچستان کی سرپرستی ، میں عرب شیخ قانونی شکار کے آڑ میں غیر قانونی شکار کے لئے کوئٹہ اور کراچی پہنچ گئے ہیں ، عرب شیخوں کی مختلف نوجوان پارٹیز ارکان اسمبلی بڑے قبائیلی لارڈز اور اعلی حکام کے مہمان ھونگے جہاں وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی شکار کھیل کر لاکھوں درہم ، دینار مختلف ارکان اسمبلی بلوچستان کے حوالے کرینگے ، جب کہ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع سعودی ، امارات ، قطر ، و دیگر خلیجی ممالک کے شیوخ کو قانونی الاٹ ہے لیکن ارکان بلوچستان اسمبلی ، و دیگر میر و معتبر ، قبائیلی اکابرین کی سرپرستی میں ان آلاٹ شدہ علاقوں میں شباب شیخ غیر قانونی شکار کھلیں گے ، ان غیر قانونی شیخوں کو بغض اضلاع کے ضلعی انتظامی آفیسران کے پروٹوکول یا انکے سرکاری گاڑیوں میں کوئٹہ، یا کراچی سے لے کر مختلف اضلاع میں پہنچائی جاتی ہے نہ صرف ان شیخوں کے غیر قانونی شکار اور آمد و رفت میں انتظامی آفیسران و منتخب نمائندے اعلان اسمبلی ملوث ہیں زرائع کے مطابق بلکہ دیگر نادیدہ ہاتھ بھی ان عرب شیخوں کو ایک۔جگہ۔سے دوسری جگہ سرکاری گاڑیوں میں لے جانے کا کام کرتے ہیں ، بعض عرب شباب شیخ افغانستان میں بھی پاکستان کے مختلف باڈری پوائنٹ سے بھتہ دیکر غیر قانونی انٹری مار کر ہفتوں افغانستان میں شکار کھیل کر واپس پاکستان میں داخل ھوتے ہیں اتنے بڑے غیر قانونی نقل و حرکت پر قانونی نافذ کرنے والے ادارے یکسر خاموشی اختیار کرتے ہیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ اس پراسرار خاموشی پیچھے در اصل درہم ، دینار و ریال کی پھر پور بخشیش شامل ہے ، زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کوئٹہ میں سرینا ھوٹل کے علاؤہ یہ غیر قانونی شکار کے لئے آنے والے شیخ پرائیوٹ بنگلوز ، بڑے سرکاری عمارتوں (ریسٹ ہاؤسز )، عوامی نمائندگان کے گھروں, فام ہاوسسز ،اور کوئٹہ کے شروعات میں قائم دبئی کے شیخوں کے بنائے گئے بنگلوز میں رہائش کرتے ہیں جہاں انہیں پولیس ، لیویز ، فورس کے علاؤہ دیگر پرائیوٹ گن مینوں کا پروٹوکول اور سیکورٹی حاصل رہتا ہے، زرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ قبائیلی رہنماؤں ، سرکاری انتظامی آفیسروں ، اور ارکان اسمبلیوں کے معاونت کے بغیر غیر قانونی شکار ممکن نہیں اور اس میں بلیک منی کا کثیر تعداد میں استعمال ھوتا ہے ، شکار کے لئے آنے والے شیوخ شکار کے علاؤہ کیا سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں ، یہ سب درہم دینار اور ریال کے کمال کے پیچھے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھپ جاتے ہیں، کور کمانڈر بلوچستان ، آئی جی بلوچستان، گورنر بلوچستان ، اور وفاقی حکومت غیر قانونی عرب شکاریوں کے صوبے میں داخلے پر پابندی اور معاونت کرنے والے ارکان اسمبلی سرکاری انتظامی آفیسروں ، اور قبائیلی لارڈز کے خلاف فوری قانونی کاروائی کر کے غیر قانونی شکار پر صوبے میں مکمل پابندی عائد کریں
“بلوچستان میں غیر قانونی شکار کے لیے عرب شیخوں کی آمد، ارکان اسمبلی و قبائلی سردار میزبان”
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




