اڈیالہ جیل کے باہر خاتون نے علیمہ خان کو انڈا دے مارا

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔

علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جس دوران ان پر کسی نے انڈا پھینکا۔ اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کو گھیر لیا۔

بعد ازاں پولیس نے انڈا مارنے والی دو خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پرانڈا پھینکا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈا مارنے والی خواتین بھاگ کر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر شیشے توڑ دیے۔

واقعے کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا ہے۔

AAJ News Whatsapp

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے سوالات پر علیمہ خان نے جواب دینے سے انکار کیا تو جواب نہ ملنے پر لڑکیوں نے انڈا دے مارا۔

دوسری جانب علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہوا ضرور بدلی ہے، عوام کا غصہ دیکھ لیں، ملکی سمت سمجھ آجائے گی، یہ بانی کی نہیں، قوم کی آواز دبا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تم لوگوں کو سبق مل رہا ہے جو ظلم تم لوگوں نے کیا ہے، پولیس والے بھی کہتے ہیں کہ ہم تنگ آگئے ہیں۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ جوظلم بانی کے ساتھ ہو رہا ہے وہی قوم کے ساتھ ہ ورہا ہے، یہ سسٹم کسی کو قبول نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کےسرکاری ملازمین احتجاج کررہےتھے،پولیس خواتین کےسوالات پرعلیمہ خان نے جواب نہ دینے سے انکارکیا،ترجمان جواب نہ ملنے پر لڑکیوں نے انڈا پھینکا،ترجمان پولیس واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے،ترجمان

اپنا تبصرہ بھیجیں