پشین: جعلی خفیہ اہلکار بھتہ خوری میں رنگے ہاتھوں گرفتار

پشین یارو /جعلی خفیہ ایجنسی کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار گاڑیوں سے اسلحے کے زور پر بھتہ وصولی کا انکشاف

چمن کسٹم چیک پوسٹ “یارو” پر ایک کا میاب کارروائی کے دوران جعلی خفیہ ایجنسی کا اہلکار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ڈرائیور حضرات کی بروقت نشاندہی پر کسٹم حکام نے ایک مشکوک ویٹز گاڑی کو روکا، جس کے ڈرائیور رفیع اللہ ولد محمد ظریف نے خود کو کسٹمز اور خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر رکھا تھا
انکشاف ہوا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے مختلف ہوٹلز اور اڈوں پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اسلحے کے زور پر ڈرا دھمکا کر بھاری رقم بٹورتا رہا۔ موقع پر موجود اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار کر لیا
ابتدائی تفتیش میں بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، جس کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے لیویز فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز نے ملزم کے خلاف فراڈ، دھوکہ دہی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں