افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ’اچانک‘ ملتوی

افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغان طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا متوقع دورۂ پاکستان ”تکنیکی وجوہات“ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امیر خان متقی کو آج 4 اگست بروز پیر اسلام آباد پہنچنا تھا، جہاں وہ تین روزہ اہم دورے پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کرنے والے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق، اس دورے میں نائب افغان وزیر صنعت و تجارت قدرت اللہ جمال سمیت اعلیٰ سطحی افغان وفد کو شامل کیا جانا تھا۔ یہ بات چیت حالیہ دنوں میں پاکستانی وزراء کے کابل دوروں اور ازبکستان کے ساتھ سہ فریقی ملاقاتوں کی پیروی کے طور پر کی جا رہی تھی۔

یہ دورہ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے اپریل میں کابل کے دورے کے دوران دی گئی دعوت کے جواب میں طے پایا تھا۔ امیر خان متقی کی وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر ملاقاتیں متوقع تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں