کوئٹہ: ساتویں محرم کا شبیہ ذوالجناح کا جلوس آج دوپہر پرنس روڈ سے برآمد ہوگا

کوئٹہ(اولس نیوز کوئٹہ ) کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس آج دوپہر 2بجے امام بارگاہ کلاں ہزارہ پرنس روڈبرآمد ہوگا

کوئٹہ: جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ پرا امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگا

کوئٹہ: جلوس کے راستوں کو قناتیں لگا کراورٹرک کھڑے کر کے سیل کردیا گیا

کوئٹہ:جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں مارکیٹوں، پلازوں کو انجمن تاجران کے نمائندوں کی موجود گی میں سیل کر دیا گیا ہے

کوئٹہ: جلوس کی سیکورٹی کے لیے پانچ ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے جائیں گے ، ایس ایس پی آپریشنز

کوئٹہ:پاک فوج کی 5 پلاٹون کیو آر ایف اسٹینڈ بائی رہے گی، ایس ایس پی آپریشنز

اپنا تبصرہ بھیجیں