کچھی کینال فیز 2 و 3 پر معین وٹو کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

کوئٹہ (اولس نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو کی زیر صدارت کچھی کینال فیز ٹو اور تھری کو قابل عمل بنانے اور درپیش مسائل سے متعلق جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی اور وزیر آبپاشی سندھ جام شورو سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت

اجلاس میں کچھی کینال منصوبے کے فیز 2 اور 3 سے ممکنا پہاڑی سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے پہلوؤں پر غور کیا گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے حل طلب امور پر ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز

اجلاس میں اتفاق رائے سے جوائنٹ ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا

ماہرین پر مشتمل یہ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی جامع رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی، فیصلہ

تمام حل طلب امور کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کچھی کینال منصوبہ بلوچستان کی معیشت میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

ماہرین کی مشاورت سے ایسا پائیدار حل چاہتے ہیں جس سے سندھ سمیت کہیں بھی سیلاب سے نقصان نہ ہو ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں