!!پریس ریلیز
پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن کا گرینڈ الائنس و سرکاری ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت
پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن کے صدر نور خان خلجی و سیکرٹری جنرل سید سلام آغا نے سرکاری ملازمین کے گرینڈ الائنس کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کو ریلیف دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ایک فلاحی ریاست کے نظریے پر یقین رکھتی ہے جہاں محنت کشوں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔ سرکاری ملازمین خصوصاً اساتذہ، طبی عملہ، کلرک اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد ریاستی نظام کا بنیادی حصہ ہیں، جن کی مالی مشکلات کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔
حاجی نور خان خلجی نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ گرینڈ الائنس کے نمائندوں سے فوری مذاکرات کرے اور تنخواہوں میں مناسب اضافہ کر کے احتجاج کی فضا ختم کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسائل کو نظر انداز کرنے سے ادارہ جاتی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے، جو کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں۔
آخر میں انہوں نے سرکاری ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف بلوچستان ہر سطح پر سرکاری ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی۔
مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کو ریلیف دیا جائے: نور خان خلجی
