حکومت بلوچستان کا کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا
آتشزدگی کے واقعے پر حکومت بلوچستان کو شدید دکھ اور افسوس ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت
زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
تمام زخمیوں کے علاج اور سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت
تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند
متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے گی ، ترجمان بلوچستان حکومت