جمعیت علماء اسلام صوبائی پارلیمانی اپوزیشن ممبران حضرات اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ، ایم پی اے حاجی اصغر ترین ، ایم پی اے زاہد علی ریکی کے قیادت میں ڈی سی ضلع چمن حبیب احمد بنگلزئی ایک میڑھ (مرکہ) کی صورت میں کل رات جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم این اے ومرکزی سیکرٹری مالیات حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب کے گھر پر آئے ڈی سی حبیب احمد بنگلزئی صاحب نے معذرت کے ساتھ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو نوٹس مولوی صلاح الدین کے نام سے غلط فہمی کے بناپر حضرت مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب کے گھر کے پتہ پر آیا ہے وہ نوٹس قطعاً بالکل مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب کا نہیں تھا اس غفلت پر ہم معذرت خواہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے حکم پر کمشنر کوئٹہ کے سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے کہ اس گھناؤنی سازشی عمل میں جو بھی ذمہ وار ملوث پایا گیا ان کو معطل کیا جائے گا
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی قیادت کے ذمہ واران حاجی غوث اللّٰہ ،حافظ مولانا محمد یوسف ، مولانا مفتی محمد قاسم ، ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی امان اللہ ، حاجی بہرام خان ، مولانا شمس اللّٰہ ،مولاناغلام نبی ، مفتی سمیع اللہ ، عبدالوارث جانثار ، حافظ موسیٰ کلیم ، جماعتی احباب مولوی احمد شاہ ، مولوی حیات اللہ، نظام الدین ،مولانا صلاح الدین ایوبی صاحب کے بھائی حاجی ولی اللہ ، حاجی میرحمزہ، حاجی علاؤالدین اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے
جاری کردہ ضلعی پریس سیکرٹری عبدالوارث جانثار ضلع چمن
نوٹس کی غلطی: مولانا صلاح الدین ایوبی سے متعلق نہیں، ڈی سی کی معذرت
