ایران تنازعہ: بلوچستان میں پٹرول بحران کا خدشہ

ایران تنازعہ کے باعث بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بحران کا خطرہ

ائل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

کوئٹہ، 16 جون 2025 – آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان

نے ایران میں جاری تنازعہ کے باعث ڈیزل کی ممکنہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جس سے پترولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان میں قانونی فیول ریٹیل ڈھانچے کی عدم موجودگی کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے، جو سرحدی اضلاع میں عوامی آمدورفت اور ٹرانسپورٹ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان طارق وزیر علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں قانونی اور ریگولیتری نظام کی شدید کمی ہے۔ ایسی صورتحال میں ائل مارکیٹنگ کمپنیاں غیر قانونی یا غیر رسمی فیول استیشنز کو

پاکستانی ڈیزل فراہم نہیں کرپائیں گی۔ جس کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوگا۔

طارق وزير على حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ عوام میں قانونی فیول اسٹیشنز کی اہمیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے

فيول اسٹیشن کے لائسنس کے طویل اور پیچیدہ عمل میں نرمی اختیار کی جائے اور

پر ضلع اور تحصیل میں قانونی فیول اسٹیشنز کا قیام کیا جائے۔

طارق وزیر علی نے مزید کہا کہ اگر ایران سے ڈیزل کی سپلائی بند ہو گئی اور متبادل قانونی انفراسٹرکچر نہ بنایا گیا تو بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث عوامی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ حکومت کے پاس بہت کم وقت ہے، فوری اور مؤثر اقدامات سے ایسی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔

ائل مارکیتنگ ایسوسی ایشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں