اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ: اعلیٰ فوجی و جوہری شخصیات ہلاک

اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، مسلح افواج اور پاسدران انقلاب کے سربراہان سمیت کئی کمانڈر اور جوہری سائنسدان جاں بحق

اسرائیلی فوج نے 5 مرحلوں میں ایران کے 8 مقامات پر حملے کیے

اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، جوہری سائنسدان محمد مہدی طہرانچی اور فریدون عباسی بھی جاں بحق ہوگئے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت_اللہ_علی_خامنہ_ای نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی کڑوی اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات، بیلسٹک میزائل فیکٹریوں اور عسکری کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے اور خبردار کیا کہ یہ ایک طویل

آپریشن کا آغاز ہے جس کا مقصد تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے درج ذیل کمانڈر کے مارے جانے کا دعویٰ

1. غلام علی رشید
•کمانڈر، خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹر
(ایران کی جوائنٹ ملٹری کمان — اسٹریٹیجک فوجی قیادت)

2. محمد حسن باقری
•چیف آف جنرل اسٹاف (آرمی چیف جیسے کردار میں)

3. حسین سلامی
•سپہ سالار، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC)

4. امیر موسوی
•ایران کی باقاعدہ فوج (Artesh) کا کمانڈر

•علی رضا صباحی فرد
•کمانڈر، ایئر ڈیفنس فورس
•کیومرث حیدری
•کمانڈر، گراؤنڈ فورس (بری فوج)
•نصیر زادہ
•کمانڈر، فضائیہ (ایئرفورس)
•امیر شہرام ایرانی
•کمانڈر، بحریہ (نیوی)

5•علی رضا تنگسیری
•کمانڈر، IRGC نیوی
•محمد فدوی
•نائب کمانڈر، سپاہ پاسداران
•اسماعیل قاآنی
•کمانڈر، قدس فورس (بیرون ملک آپریشنز – جیسے شام، عراق، لبنان)
•محمد پاکپور
•کمانڈر، IRGC زمینی فورسز
•علی رضا سلیمانی
•کمانڈر، بسیج (نیم فوجی ملیشیا)
•حاجی زادہ
•کمانڈر، IRGC ایئرفورس (میزائل و ڈرون شعبہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں