بلوچستان ایریگیشن میں مالی سال 2020–2022 کے دوران 68 کروڑ کی مشکوک ادائیگیاں

محکمہ ایریگیشن / بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور غیر مجاز اخراجات کا انکشاف

کوئٹہ : محکمہ ایریگیشن بلوچستان میں مالی سال 22-2020 میں 68کروڑ روپے کی ادائیگیاں ناقابل قبول اشیاء کی مد میں کی گئیں ۔

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ایرگیشن کے حسابات کے جائزے کے دوران اہم انکشاف

کوئٹہ : پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کا اجلاس کمیٹی کے چیئر مین اصغر ترین کی صدارت میں ہوا۔

کوئٹہ : ناقابل قبول اشیاء کی ادائیگی جن نرخوں پر کی گئی وہ بھی منظور شدہ نہیں تھے ، پی اے سی

کوئٹہ : جن اسکیموں پر یہ اخراجات ہوئے، بروقت مکمل نہ ہونے سے ان کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ، پی اے سی

کوئٹہ : بسول ڈیم سمیت دیگر 100ڈیموں کی بروقت تاخیر نہ ہونے سے 10ارب روپے کے اضافی اخراجات ہوئے ، پی اے سی

کوئٹہ : یہ دس ارب روپے کی اضافی ادائیگی مجموعی لاگت کا 57فیصد بنتا ہے ، پی اے سی

کوئٹہ : کیرتھر کینال کی صفائی پر 3کروڑ 60لاکھ روپے کے اضافی اخراجات کیئے گئے ، پی اے سی

کوئٹہ : 3کروڑ 60لاکھ روپے کی رقم متعلقہ افراد سے واپس لیا جائے ، پی اے سی کی ہدایت

کوئٹہ : گوادر، قلات اور خضدار کے منصوبوں کی ادائیگیوں میں بے ضابطگیاں کی گئیں ، پی اے سی

اپنا تبصرہ بھیجیں