سابق چیف سیکرٹری کے بی رند کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گہرے رنج و غم کا اظہار
مرحوم ایک قابل، مدبر اور درد دل رکھنے والے منتظم تھے، میر سرفراز بگٹی
مرحوم اپنی نرم خوئی، فہم و فراست اور معاملہ فہمی کے باعث ہر دلعزیز تھے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں امن، ترقی اور بہتر گورننس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی