وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کا کوئٹہ میں اہم قبائلی جرگے میں شرکت

کوئٹہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایک اہم قبائلی جرگے میں شریک ہوئے۔

، جرگے میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی و صوبائی وزراء، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، اور سرکردہ قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

قبائلی جرگے کا مقصد بلوچستان کی مجموعی صورتحال، بالخصوص امن و امان کے مسائل پر مشاورت کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران قبائلی رہنماؤں اور دیگر اہم فریقین کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، اعلیٰ قیادت کی مقامی عمائدین سے براہِ راست ملاقات بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل اور امن قائم رکھنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں