کوئٹہ(اولس نیوز) صفا کوئٹہ ٹیم پر حملہ کرنے والے 10 افراد گرفتار، دکانیں سیل
قنداری بازار میں صفائی کوئٹہ کی ٹیم پر حملے کے معاملے پر پیشرفت، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کی دکانیں بھی سیل کردی گئیں۔
کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے واقعے اور گرفتاریوں کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق، صفائی کے عملے پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے