گورنر خیبرپشتونخوا فیصل کریم کنڈی کا بلوچستان اسمبلی کا دورہ

کوئٹہ۔ 26 مئی (اولس نیوز):گورنر خیبرپشتونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان اسمبلی کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔ پیر کے روز گورنر خیبرپشتونخوا کے دورہ کے دوران قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما میر چنگیز جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔بلوچستان اسمبلی آمد پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردارعبدالرحمن کھیتران نے گورنر خیبرپشتونخوا ،قائم مقام گورنر بلوچستان اور چنگیز جمالی کا استقبال کیا اور کہاکہ پورا بلوچستان دکھی ہے ،ایسے وقت میں گورنر خیبرپشتونخوا کی آمد اور ہمارے غم میں شرکت پر بلوچستان اسمبلی کی جانب خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں