بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل حملے کا الزام واپس لیا

مودی سرکار نے سکھ رہنماؤں کی تردید کے بعد پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر حملے کا الزام واپس لے لیا۔

سکھ رہنماؤں کی تردید کے بعد بھارتی فوج کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے، بھارتی فوج نے شرمندگی سے بچنے کے لیے یو ٹرن لے لیا ہے۔

بھارتی فوج نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

بھارتی فوج کے افسران کی جانب سے کیے گئے دعوے کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے نتیجے میں اب بھارتی فوج نے نیا بیان جاری کیا ہے کہ فوج نے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل میں کسی قسم کی ایئر ڈیفنس گنز یا سسٹم نصب نہیں کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں