لاہور ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر

لاہور (اولس نیوز) بلااول بھٹو زرداری بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے رکن ہیں جو کہ الیکشن ایکٹ کے تحت غیرقانونی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی رکن کو ایک وقت میں دو سیاسی جماعتوں کی رکنیت رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری اشبا کامران نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں رکن قومی اسمبلی کے طور پر نااہل قرار دیا جائے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن کو بلاول بھٹو کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کے لیے ریفرنس بھجوانے کی ہدایت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں