قلعہ عبداللہ ( اولس نیوز ) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پنکئی پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایکسیویٹر مشین کی مدد سے تقریباً چار کمروں پر مشتمل عمارت کو گرایا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گزشتہ روز عمارت کا کچھ حصہ مسمار کیا تھا، تاہم ایکسیویٹر مشین میں تیل ختم ہونے کے باعث وہ عمارت کو مکمل طور پر گرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ آج مسلح افراد دوبارہ موقع پر پہنچے اور ایکسیویٹر مشین کی مدد سے عمارت کا باقی حصہ بھی مسمار کردیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مسلح افراد نے پولیس چوکی کی عمارت مسمار کردی




