کوئٹہ(اولس نیوز) تعیناتی کے منتظر سعد کلیم ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر کاریزات ضلع پشین تعینات کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد صادق کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ تعینات کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویژن بہادر خان کا تبادلہ کر کے ایس اینڈ جی،اے،ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ محمد ایاز کو اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد تعینات کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خالق اباد علی گل عمرانی کا تبادلہ عمل میں لا کر انہیں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ تعیناتی کے منتظر مجیب الرحمان اسسٹنٹ کمشنر ضلع پشین تعینات۔