وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی بورڈ کا 10واں اجلاس
مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت متعلقہ حکام کی شرکت
ادارہ جاتی اصلاحات، کارکردگی، مالی نظم و ضبط اور سالانہ مالی امور سے متعلق ایجنڈا نکات کی منظوری
بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو فعال، مؤثر اور دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ
صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرامز متعارف کرانے پر اتفاق
بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تکنیکی تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے جاری پروگرامز میں جدت لانے پر زور
ماہرین کی مشاورت سے فنی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے جامع اور قابلِ عمل پلان متعارف کرانے کا فیصلہ
بلوچستان میں اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والی فرمز کے خلاف کارروائی کا حکم
پروگرام کے تحت بیرون ملک بھجوائے گئے بعض نوجوانوں کو درپیش مسائل پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ تشویش
شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرنے والی فرمز کے خلاف کارروائی کی ہدایت
ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے فنی تربیت کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم ہر سال غیر معمولی بڑھ رہا ہے ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
ہر فرد کو سرکاری ملازمت دینا ناممکن ، تکنیکی تعلیم و تربیت کا فروغ اشد ضروری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
ہنر مند نوجوانوں کے لیے ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع بڑھانے کے اقدامات تیز کئے جائیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو ہدایت


