بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی علاقوں میں سردی برقرار رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں ایک، زیارت میں 5، ژوب میں 7، سبی میں 11، تربت میں 17، نوکنڈی میں 11، چمن میں 8، دالبندین میں 9 اور خضدار میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 جبکہ جیوانی میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔




