سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کا معاملہ، دو سپرنٹنڈنٹس جیل گرفتار

کرائم برانچ کوئٹہ نے سنٹرل جیل ڑوب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے مبینہ جعلی احکامات کی بنیاد پر دو سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ملوث ہونے کے الزام میں دو سپرنٹنڈنٹس جیل کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ڈی آئی جی کرائم برانچ اور ایس ایس پی کرائم برانچ کوئٹہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی محمد ندیم کی نگرانی میں ایس ایچ او نثار کھوسہ تھانہ کرائم برانچ نے سنٹرل جیل ڑوب میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مبینہ طور پر جعلی عدالتی احکامات پر قیدیوں کی رہائی میں سہولت کاری کرنے کے الزام میں سپرنٹنڈنٹس جیل حبیب اللہ اور رفیق خان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے کرائم برانچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفتیش کرائم برانچ کوئٹہ کے حکام کی جانب سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں