کوئٹہ (19 اکتوبر 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کوئٹہ نے خاتون ٹیچر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گوہر خان ولد فضل خان کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک نجی اسکول میں وائس پرنسپل ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ قابلِ اعتراض مواد کی بنیاد پر خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے، ذہنی و جسمانی اذیت دینے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔
ترجمان کے مطابق 19 اکتوبر 2026 کو انکوائری افسر سب انسپکٹر محمد طارق خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف الزامات کی حتمی قانونی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔
کوئٹہ: خاتون ٹیچر کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی اسکول کا وائس پرنسپل گرفتار




