تربت: بلوچستان کے ضلع تربت کی ڈاکٹر کالونی میں ایک گھر کے اندر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں واقعے کی وجہ مسلح افراد کے درمیان باہمی چپقلش بتائی جا رہی ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت سرفراز ولد غلام، سکنہ شاہی تمپ، اور عامر ولد عبدالنبی، سکنہ سریاب کوئٹہ، کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز عرف ملا قتل کے ایک مقدمے میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم تھا۔ اطلاعات کے مطابق ملا ستار کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ عامر کی لاش کوئٹہ منتقل کی جائے گی۔
تربت کی ڈاکٹر کالونی میں مبینہ فائرنگ، دو افراد ہلاک




