کوئٹہ کے علاقے سریاب کیچی بیگ، کلی اللہ آباد میں ایک گھر کے اندر موٹرسائیکل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او کیچی بیگ پولیس مجاہد ملغانی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کیچی بیگ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
واقعے کے مطابق کلی اللہ آباد کے ایک گھر میں موجود موٹرسائیکل میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔




