مسلخ فارم میں 406 بھیڑ بکریوں کی چوری کا ڈراپ سین

کوئٹہ ( اولس نیوز ) عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلخ فارم سے 406 بھیڑ بکریوں کی چوری کے معاملے کا ڈراپ سین اینٹی کرپشن بلوچستان نے کر دیا۔

اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے بعد سابق ڈی جی لائیوسٹاک، فارم سپرنٹنڈنٹ، اسٹاک اسسٹنٹ اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

تحقیقات میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی آر میں ظاہر کی گئی 406 جانوروں کی چوری کی تعداد زمینی حقائق اور ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتی، جبکہ فارم انچارج کی جانب سے مبینہ طور پر غلط اور زائد تعداد پر مشتمل ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

مزید انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو سے ڈھائی سال کے دوران فارم میں بھیڑ بکریوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے مسلسل کم ہوتی رہی، جس نے معاملے کی حقیقت مزید مشکوک بنا دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں