پشین( اولس نیوز) پشین: فرائض میں غفلت پر بڑی محکمانہ کارروائی، 2 پولیس اہلکار برطرف، سابق ایس ایچ او حرمزئی کی دو سالہ سروس منسوخ
پشین ڈسٹرکٹ پولیس نے حساس سیکیورٹی صورتحال کے دوران فرائض میں سنگین غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس کانسٹیبلز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران سابق ایس ایچ او حرمزئی کی دو سالہ منظور شدہ سروس بھی منسوخ کر دی گئی۔ محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرائض میں کوتاہی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام افسران اور اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔




