وزیراعلیٰ بلوچستان کے دعوے کی تردید، پوسٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے ثبوت موجود ہیں: نور محمد دمڑ
کوئٹہ( اولس نیوز) نور محمد دمڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسمبلی فلور پر دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے مؤقف کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ نور محمد دمڑ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سرکاری پوسٹوں کی مبینہ خرید و فروخت سے متعلق ثبوت موجود ہیں، جنہیں ضرورت پڑنے پر سامنے لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے نوکریوں کی خرید و فروخت کے خلاف کیے گئے اعلان کے تناظر میں وہ اپنے پاس موجود شواہد پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔




