سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیزموادبرآمد ہوا،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں سے گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں