محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق بعض علاقوں میں شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، جس سے شہری زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔




