کوئٹہ ( اولس نیو ز) بلوچستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش، آندھی، گرج چمک اور برفباری کے لیے نیا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشن گوئی کی روشنی میں موسم الرٹ جاری کردیا۔
مغربی موسمی نظام کے 29 دسمبر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
30 دسمبر کی صبح سے اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان
یہ نظام 31 دسمبر کو ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، پی ڈی ایم اے
نظام بالائی علاقوں میں جنوری 2026 تک برقرار رہے گا۔پی ڈی ایم اے
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کے اضلاع شامل ہیں ، پی ڈی ایم اے
چاغی، ہرنائی، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، دکی بھی شامل ، پی ڈی ایم اے
گوادر،قلعہ سیف اللہ، نوشکی کے اضلاع موسم کے نئے نظام کے زیر اثر ہیں ، پی ڈی ایم اے
خضدار، قلات، مستونگ، کچھی، واشک، خاران، سوراب، ژوب، شیرانی اور گردونواح کے علاقے بھی شامل
برف باری اور بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سڑکوں پرپھسلن کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے
سیاح اور مسافرحضرات زیادہ احتیاط برتیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی
عوام پیشن گوئی کی مدت کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جہانزیب خان غوریزئی
عوام اور کسان شدید بارش، آندھی اور برف باری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ جہانزیب خان غوریزئی
تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہے ، جہانزیب خان غوریزئی




