سبی پولیس کی کارروائی، چھینی گئی 13 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

سبی(سعیدالدین طارق) سبی سٹی تھا نے کی پو لیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہریوں سے چھینی گئی 13موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سبی سٹی تھا نے میں ڈی ایس پی سٹی اشرف جمالی،ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑواورچیئر مین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے سے شہر میں موٹر سا ئیکل چھیننے کی واردتوں اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھاایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو نے صحا فیوں کو بتایا کہ شہر میں مسلسل مو ٹر سائیکلیں چھیننے کی واردتوں میں اضا فہ ہو رہا تھا جس پر ایس ایس پی سبی شا ہنواز چا چڑ نے مجھے26دسمبر کو ایس ایچ او سٹی تعینات کیا میں نے اس کو چیلنج سمجھ کر شہر میں مو ٹر سائیکلیں چھیننے وا لے گروہ کے خلاف مختلف اینگل پر کام شروع کیا تو ایک خفیہ اطلاع ملی کہ سبی کے قریبی گا ؤں میں کچھ مشکوک لو گوں کی نقل و حمل ہے اور یہ لوگ شہر سے چھینی گئی مو ٹر سائیکلوں میں ملوث ہیں جس پر ایس ایس پی سبی شاہنواز چاچڑ نے ڈی ایس پی اشرف جمالی کی قیا دت میں سبی کے قریبی گا ؤں میں غلام محمد مری نامی کے گھر پر چھاپہ مارا تو غلا محمد مری اور اسکے سا تھیوں نے پولیس ٹیم پر فا ئرنگ شروع کر دی سبی سٹی پولیس نے بہترین حکمت عملی کے تحت کا روائی کرتے ہو ئے شہر کے مختلف علا قوں سے چھینی گئی 13موٹر سا ئیکلیں اسلحہ اور چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کا سر غنہ غلام محمد مری رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا پو لیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے ما ر رہی ہے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے سبی سٹی پولیس کی کا رکردگی کو سراہا اور 50ہزار روپے نقد دیئے چیئرمین میو نسپل کمیٹی سردار محمد خان خجک نے کہا کہ سبی کے تمام قبا ئلی عما ئدین سبی پو لیس کو شہر میں امن و امان قائم کر نے پر سبی پو لیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سبی پو لیس کا بھر پور ساتھ دیں گے اس موقع پر سبی شہر سے چھینی گئی مو ٹر سائیکلوں کے مالکا ن نے ہار اور مٹھا ئی لیکر سٹی تھانے پہنچ گئے اور سبی سٹی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں