میر علی حسن زہری کی ذاتی سفید سیکیورٹی گاڑیوں پر اعتراض وہی لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے بلوچستان کو لوٹ کر دولت لندن بھیجی، صدر آصف علی زرداری کی شفقت کے ساتھ میں اپنے معمول کے دوروں میں اپنی ذاتی سیکیورٹی ہی استعمال کرتا رہوں گا‘‘
ذراعت و کوآپرڑوز بلوچستان کے وزیر میر علی حسن زہری نے اپنے قافلے کی گڈانی آمد سے متعلق پھیلنے والی بے بنیاد باتوں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی محبت، اعتماد اور چاہت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری گڈانی آمد کے دوران عوام نے جس والہانہ انداز میں استقبال کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ حقیقت جانتے ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوتے۔
وزیر موصوف نے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والی تمام گاڑیاں اُن کی ذاتی سیکیورٹی کا حصہ ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو وہ اس سے بھی زیادہ گاڑیاں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو اس پر اعتراض ہے، وہ دیکھ لیں اور اگر چاہیں تو جلن محسوس کریں، مگر حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر منظم انداز میں غلط بیانی اور بے بنیاد بیانات کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا ہے۔
میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ وہ حکومت سے کسی قسم کا پروٹوکول یا سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کرتے، جبکہ پولیس کی موبائل جرمن وفد کی سیکیورٹی کے لیے موجود تھی۔ انہوں نے میڈیا کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہمیشہ سچائی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے عزائم ناکام رہیں گے ، اور ضرورت پڑھنے پے پولیس کی گاڑایاں بھی طلب کر لیتا ھوں ، اس قدر مجھ پے میرے اللہ کی مہربانی ہے جو میرے لیئے صدر مملکت جناب آصف علی زرداری اپنی پرسنل SSU کی سیکیورٹی بھی فراھم کرتے ھیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنی مزید سفید ذاتی گاڑیاں بھی ساتھ لے کر چلوں گا۔ پولیس موبائل ضرورت کے تحت لیتا ہوں، تاہم ان کی حالت خستہ ہونے کے باعث اپنی ذاتی سیکیورٹی استعمال کرتا ہوں۔ اللہ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری کو دراز عمر عطا فرمائے۔ میں اپنے حلقے کے دورے اسی انداز میں جاری رکھوں گا، اور جو لوگ کچھ کر نہیں سکتے وہ صرف فضول باتیں ہی کر سکتے ہیں۔ وزیر زراعت و کوآپریٹوز بلوچستان میر علی حسن زہری نے مزید میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں اور وہ آئندہ اپنے ساتھ سو مزید سفید ذاتی سیکیورٹی گاڑیاں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے حب کے پی پی پی رہنماؤں، کارکنوں اور معززین و دیگر حب باشندوں جو اپنے رہنما کے استقبال کے لیئے آتے ھیں ان کا شکریہ ادا کیا جو ہر دورے پر دل سے ان کے قافلے میں شامل ہوتے ہیں۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ عوام کی یہ محبت کم ذہنیت رکھنے والے پروپیگنڈا سازوں کے لیے دردِ سر ہے اور وہ صرف حسد میں مبتلا ہیں۔




