بڑی سیاسی خبر: علی امین گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (اولس نیوز) – تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور نے فوری طور پر اپنا استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا:
“وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی، اور ان کے حکم کے مطابق وہ امانت اب انہیں واپس کر رہا ہوں۔ میں اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔”
یہ فیصلہ پارٹی کے اندر حالیہ اختلافات اور انتظامی چیلنجز کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی تحریک انصاف کی مستقبل کی حکمتِ عملی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔




