کراچی(اولس نیوز ) ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے والد حبیب اللہ ناصر نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے رشتے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمایوں شاہ کی جانب سے ان کے خاندان کو کوئی رشتہ موصول نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں پھیلائے جانے والے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، جبکہ بغیر تصدیق ایسی خبریں نشر کرنا غیر ذمہ دارانہ صحافت کے زمرے میں آتا ہے۔
حبیب اللہ ناصر کا کہنا تھا کہ میڈیا ادارے کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل متعلقہ فریق کا مؤقف اور حقائق ضرور معلوم کریں تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا نام غیر ضروری طور پر تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔
حبیب اللہ ناصر نے خبردار کیا کہ خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔




